الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدرسہ کا راستہ مسجد میں

سوال

ایک مدرسہ مسجد سے ملحق ہے، اس کا راستہ مسجد کے اندر سے ہے یعنی مسجد ہی کے دروازے سے تو یہ مدرسہ کا راستہ مسجد سے الگ ہونا چاہئے یا نہیں؟

جواب

اگر مدرسہ مسجد سے ہی متعلق ہے، اور اس کا دروازہ دوسری جانب نہیں کیا جاسکتا تو مجبوراً مسجد میں آنے جانے کی اجازت ہوگی، ایسی حالت میں مسجد میں مرور کی شامی نے گنجائش دی ہے، اگر دوسری جانب کو راستہ بن سکتا ہے، تو دوسری جانب راستہ بنادیا جائے، یہی احوط ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو