مسجد میں دنیا کی بات
سوال
(۱) مسجد کے اندر بیٹھ کر دنیا کی باتیں کرنا (۲) مسجد میں اخبارات کا پڑھنا کیونکہ بعض اوقات اذان کے بعد سنت پڑھتے ہیں، ایسی حالت میں جب کہ دیگر نمازی سنتیں ادا کر رہے ہوں تو اخبارات کا آواز کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
۱/۲ / مسجد میں دنیا کی باتیں کرنے کے لئے بیٹھنا نا جائز ہے، البتہ اگر نماز وغیرہ عبادات کیلئے مسجد میں آنے کے بعد کوئی ضرورت پیش آئے تو مباح کلام کرنا ایسے طریقہ پر کہ دوسرے عبادت کرنے والوں کو اذیت نہ ہو درست ہے، اور غیر مباح کلام جیسے فحش گفتگو اور جھوٹے قصے کسی طرح درست نہیں اور ایسی حالت میں اخبار کا بلند آواز سے پڑھنا کہ نمازیوں کو اذیت ہو درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔