وضو کی نالی صحن مسجد کے نیچے سے گزرتی ہو تو اس کا حکم
سوال
مسجد کے برآمدہ کے متصل دائیں جانب وضو کرنے کی نالی ہے، اور وہ نالی باہر کے مسجد کے صحن کے نیچے کو نکالی گئ اور باہر والی وضو کی نالی پر آکر مل جاتی ہے، مقصد یہ ہے کہ وضو کا پانی مسجد کے صحن کے نیچے کو گزر جاتا ہے، اس کے متعلق شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ احترام مسجد کے خلاف ہے، آیا نماز میں کچھ فرق آتا ہے یا نہیں؟
جواب
اگر مسجد بناتے وقت نالی کی یہی صورت رکھی گئی ہے، تو شرعاً درست ہے، اس سے نماز میں فرق نہیں آتا لیکن اگر اس نالی کا رخ کسی دوسری طرف بدلا جا سکتا ہے تو وہ انسب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔