مسجد کی دیوار پر بیٹھ کر وضو کرنا
سوال
محلہ کی مسجد کے صحن کی دیوار ماہی پشت تھی، جنوب کی دیوار کو محلہ کی انجمن کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب جو کہ حافظ قاری عالم ہیں، اوپر کے حصے کو توڑ کر چوکور بنواتے ہیں اور اس دیوار پر بیٹھ کر وضو خود بناتے ہیں اور دیگر لوگ بھی وضو اس پر بیٹھ کر بناتے ہیں کیا شرعاً ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب
فی نفسہ وضو وہاں درست ہے جبکہ وضو کا پانی مسجد میں نہ گرتا ہو لیکن ہیڈ مدرس صاحب کو مسجد کی دیوار میں از خود متولی اور مصلیوں سے مشورہ کئے بغیر اس تصرف کا حق نہیں تھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔