فرش مسجد کے متصل کپڑے دھونا
سوال
مسجد میں نماز کے پڑھنے کا اندرونی حصہ اور بیرونی فرش کے علاوہ جو جگہ ہوتی ہے، مثلاً سہ دری حجرہ وغیرہ کیا یہ بھی مسجد کے حکم میں شامل ہے اگر کوئی شخص جس جگہ کنواں، نل وغیرہ لگا ہوا ہو وضو کی جگہ کپڑے دھوئے تو یہ جائز ہے یا نہیں اور مسجد میں رہنے والوں کو مثلاً طالب علم وغیرہ مسجد کے ملاؤں کو اجازت ہے کہ وہاں کپڑے دھولیں اور کوئی نمازی دیندار ہو دھو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
جو جگہ مسجد نہیں یعنی اس پر نماز نہیں پڑھی جاتی وہاں اس طرح کپڑے دھونا کہ دوسروں کو اذیت نہ ہو اور مسجد کے فرش پر مستعمل پانی یا اس کی چھینٹ نہ جائے، درست ہے، اور اس میں ملا و غیر ملا سب برابر ہیں، مگر جو شخص مسجد ہی میں رہتا ہے، اسکو دوسری جگہ کپڑے دھونے کیلئے جانے میں دقت ہے اسلئے اسکے حق میں توسیع ہے اور زائد توسع ہے بہ نسبت دوسرے لوگوں کے وہ بسہولت دوسری جگہ جاسکتے ہیں یا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔