الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چندہ کے ضمان کی ایک صورت چندہ وقف نہیں ہوتا

سوال

پبلک نے مسجد بنانے کے واسطے روپیہ چندہ کر کے جمع کیا، اس میں سے کچھ روپیہ مسجد کا سامان خریدنے کے لئے زید کو دیا، زید عمر کے پاس سے وہ چیز خرید کر لایا، لیکن وہ چیز پبلک کو ناپسند آئی، زید اس چیز کو واپس کرنے کے لئے عمر کے پاس گیا، عمر نے کہا کہ اس وقت میرے پاس روپیہ نہیں ہے، دوسرے وقت آکر روپیہ لے لینا، اس وقت زید نے عمر سے کہا تم یہ روپیہ بکر کے ہاتھ دیدو، عمر نے وہ روپیہ بکر کو دیدیا، روپیہ نہ پہنچنے پر دوبارہ زید عمر کے پاس آیا، عمر نے کہا کہ میں نے روپیہ بکر کو دیدیا اب زید نے جب بکر سے روپیہ طلب کیا تو بکر…

جواب

صورت مسئولہ میں وہ روپیہ زید کے ذمہ واجب الادا ہے، یعنی پبلک زید سے وصول کر سکتی ہے، اور زید بکر سے چندہ کا روپیہ وقف نہیں ہوتا، اس لئے اس کو جائیداد موقوفہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا، البتہ اگر اس روپیہ سے کوئی شئی قابل وقف خرید کر مسجد میں وقف کر دی جائے تو وہ شئی وقف ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو