غیر وقف زمین میں مسجد بنانا
سوال
ایک قریہ میں مسجد تعمیر ہورہی تھی، ابھی صرف بنیاد بھری تھی کہ تعمیر رک گئی دراصل اس کا کچھ حصہ غیر ملک تھا جو اب گرام سماج کی ملکیت ہے جس کے متصل ہی ایک مکان بن گیا ہے، جس سے صرف پونے چارفٹ جگہ باقی رہ گئی ہے، جس سے اہل محلہ کو تکلیف ہوتی ہے، خلاصہ یہ ہے کہ مسجد کی زمین کے پیچھے بھی مالک زمین سے اجازت نہیں لی تھی، اب جبکہ بنجر ہو گیا ہے، تو ایسی حالت میں گورنمنٹ سے بھی پٹہ وغیرہ نہیں ملا ہے تو اس حالت میں موجودہ مسجد اس زمین پر رہ سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
جبکہ وہ زمین مالک نے وقف نہیں کی اور اب بھی وقف نہیں تو وہاں مسجد نہ بنائی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔