تبدیلی تولیت
سوال
مسجد اہل سنت والجماعت وقف کردہ محمود خاں ہے، بر وقت تبدیلی، سکونت پاکستان میرے بھائی سید حامد حسین کو متولی کر گئے تھے، کچھ شرائط پورا نہ کرنے کی وجہ سے اب پاکستان سے خط رجسٹری آیا ہے، کہ سابق متولی کے بجائے دوسرے بھائی عبدالحفیظ خاں کو دیدی جائے، تو کیا مالک مسجد پاکستان سے متولی تبدیل کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
مساجد اللہ تعالیٰ کی ہیں، کسی کی کوئی مسجد ذاتی ملک نہیں” وان المساجد لله'' (الایۃ) بانی مسجد کو حق ہے کہ جس کو مناسب سمجھے انتظام کے لئے متولی بنادے البتہ جو شخص دیانت دار نہ ہو یا انتظام کی صلاحیت نہ رکھتا ہو اس کو بنانا درست نہیں کہ اگر بنادیا تو اس کو الگ بھی کیا جا سکتا ہے، بلا وجہ الگ کرنا بھی درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔