الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آمدنی کم ہونے پر مکان موقوفہ کی بیع

سوال

ایک مسجد کی موقوفہ زمین کی آمدنی سالانہ پچاس روپیہ ہے، اگر اس زمین کو فروخت کر کے دوسری زمین خریدی جائے، تو اس صورت میں سالانہ آمدنی پانچ چھ سوروپیہ ہوگی، لہذا متولی مسجد کی رائے سے اس زمین کو فروخت کر کے دوسری زیادہ آمدنی والی زمین خرید سکتے ہیں یا نہیں؟ اور کچھ روپیہ بچا کر بناء مسجد مذکور میں ضرورہ لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ اس حال میں کہ باقی روپیہ سے بھی سالانہ پانچ سوروپیہ آمدنی ہونے کی توقع ہے اور مقدار زمین میں بھی پہلی زمین سے زیادہ ہوگی؟

جواب

جو زمین وقف کی جاتی ہے اس کا مقصود یہ ہوتا ہے کہ بعینہ یہ زمین باقی رہے اور اسکے منافع کو اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے، وہ زمین تجارت کیلئے نہیں دی جاتی ہے، لہذا اسکا فروخت کرنا اور زیادہ آمدنی کی زمین حاصل کرنا جائز نہیں ہے الا یہ کہ موقوفہ زمین سے انتفاع ہی ختم ہو جائے، تو اسکا حکم دوسرا ہے، اسکے عوض دوسری زمین خرید کر اسکی جگہ وقف کرنا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو