الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کسی نے مسجد کی زمین غصب کر کے اس پر تعمیر کر لی اس کے عوض زمین لینا مسجد کیلئے کیسا ہے

سوال

زید کا مکان مسجد کے متصل ہے، مسجد کے کچھ حصہ پر اس نے زبردستی کر کے مکان تعمیر کر لیا ہے اور کچھ حصہ غیر تعمیر شدہ ہے جو کہ اس کے گھر کا نکال ہے، اگر دباؤ ڈال کر اس زمین کو جس پر تعمیر نہیں ہوئی گھیر لیا جائے، یا مناسب قیمت لے لی جائے، تو یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مسجد کی زمین کا جتنا حصہ اس نے اپنے مکان میں شامل کرلیا، اس کو اس سے خالی کرایا جائے، اگر وہ خالی نہ کرے اور اس کے عوض اتنی ہی زمین مسجد کو دینے پر آمادہ ہو جائے تو مجبوراً اسی کو قبول کر لیا جائے، کوشش یہی کی جائے کہ مسجد کی اصل زمین ہی مسجد کو مل جائے، مسجد کے لئے اس کے متصل زمین خرید نا مسجد کی مصلحت کیلئے ہر صورت میں درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو