جس زمین کو مسجد بنانے کی وصیت کی گئی ہے اس کو دوسرے مقصد میں استعمال کرنا
سوال
زید اپنی زمین کو مسجد بنانے کے لئے وصیت کر کے مر گیا، اب گاؤں کے لوگ ایک دوسری جگہ کو مسجد کیلئے مناسب سمجھتے ہیں اس وصیت کردہ زمین پر بنیاد وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے تو کیا تبادلہ کرنا جائز ہے؟
جواب
جو زمین مسجد بنانے کے لئے دی ہے اس کو دوسری زمین سے بدلنے کا حق نہیں ہے بدلنے کے لئے گاؤں کے لوگوں کا دوسری جگہ کو مسجد کے لئے زیادہ مناسب سمجھنا کافی نہیں، وصیت کردہ زمین میں مسجد نہ بن سکتی ہو یا کوئی شرعی مانع ہو تو اس کو مفصل لکھ کر دریافت کر لیں، شرط الواقف كنص الشارع اھ۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔