مسجد کے لئے وقف زمین کو فروخت کر کے مدرسہ میں لگانا
سوال
محلے کی مسجد کا ذریعہ آمدنی نہ ہونے کی بنا پر ایک صاحب خیر نے مسجد کی آمدنی کی غرض سے زمین کا ایک قطعہ دکانیں بنانے کے لئے مسجد کے نام وقف کر دیا، اسی اثناء میں ایک دوسرے صاحب خیر نے ایک دوسرا قطعہ زمین خرید کر پانچ دُکانیں بنا کر اس مسجد مذکور کے نام وقف کر دی ہیں، اب مسجد کافی سے زیادہ خود کفیل ہو چکی ہے، اب مسجد کے متولی صاحب پہلے قطعہ کو فروخت کر کے اس کی قیمت اسی مسجد کے مدرسہ کے تعلیمی فنڈ میں استعمال کرنا چاہتے ہیں کیا مسجد کی رقم تعلیمی فنڈ میں استعمال کی جاسکتی ہے یا متولی صاحب کے لئے اس سے پہلے قطعہ زمین…
جواب
جو قطعہ زمین دوکانیں بنانے کے واسطے مسجد کے لئے وقف کر دیا ہے اس کو فروخت کر کے اس کی رقم کو مدرسہ کے تعلیمی کام میں خرچ کرنے کی اجازت نہیں۔ اگر چہ وہ مدرسہ اسی مسجد سے متعلق ہو: فاذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔