مسجد کے نام وقف زمین کو دوسری زمین سے تبدیل کرنا
سوال
ایک زمیں مسجد کے نام وقف ہے، جو مسجد سے الگ کچھ فاصلہ پر ہے، مسجد کو اس سے فائدہ کی کوئی صورت نہیں، کیونکہ آبادی کے اندر اور گھروں کے گھراؤ میں بھی پڑتی ہے، ایک صاحب کو مکان بنانے کے لئے اس زمین کی ضرورت ہے،اور وہ زراعت والی زمین جواس سے دوگنی ہے مسجد کو بدلہ میں دے رہے ہیں، اس سے مسجد کی آمدنی بھی بڑھ جائے گی، تو یہ تبدیلی شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ اور زائد زمین لینا سود تو نہیں ہے؟
جواب
اگر اس زمین سے مسجد کو نفع حاصل ہونے کی کوئی صورت نہیں تو اس کو تبدیل کرنا اور نفع والی زمین مسجد کیلئے حاصل کرنا درست ہے، اس زمین کے زائد ہونے کی وجہ سے سود نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔