الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وقف کر کے رجوع کرنا

سوال

ایک شخص نے اپنا مکان ایک دینی ادارہ کے لئے زبانی طور پر وقف کیا مگر کوئی تحریری کاروائی عدالت میں اب تک نہیں ہوئی صورت مذکورہ میں زبانی وقف کو واپس لے لینا واقف کے لئے شرعاً جائز ہے، یا نہیں؟

جواب

وقف کے لئے مکان اپنی ملک سے نکال کر دینی ادارہ کو دیدیا اپنا قبضہ اٹھا کر متولی کے حوالہ کر دیا تو شرعاً یہ وقف صحیح معتبر لازم ہو گیا، اب اس سے رجوع کرنے اور مکان کو اپنی ملک میں واپس لینے کا حق نہیں رہا۔ وہ مکان مملوک نہیں ہو سکتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو