عقیقہ کے لئے جانور خریدا پھر بچہ مر گیا تو اس کو کیا کریں
سوال
ایک شخص نے اپنے بچہ کے عقیقہ کے واسطے ایک گائے خریدی اتفاقاً بچہ مر گیا، تو اس نے ارادہ ملتوی کر کے گائے بیچ دی اور اس کی کل رقم ایک طالب علم کو بطور امداد دیدی، کیا اس طالبعلم کے لئے وہ رقم لینا جائز ہے یا نہیں؟ کیا اس شخص پر عقیقہ واجب رہے گایا نہیں؟ کیا وہ رقم لینا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
لہذا اس شخص پر عقیقہ واجب نہیں، اور اس نے گائے بیچ کر جو رقم طالب علم کو دیدی ہے وہ بھی صحیح ہے، طالب علم اس کو لے سکتا ہے، اب اس رقم کو طالب علم سے واپس لینا درست نہیں ہے، الصدقة بمنزلة الهبة في المشاع وغير المشاع وحاجتها الى القبض الاانها لا رجوع في الصدقة اذا تمت عالمگیری ص ۳۸۸ ر ج ۴ -
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔