صحت ہونے پر عقیقہ کرنے کی نذر
سوال
ایک عورت کی لڑکی بیمار ہو گئی، اس نے نذر مانی کہ اگر لڑکی رو بصحت ہوگئی تو عقیقہ کروں گی جس میں دو جانور ہوں گے، جبکہ لڑکی کیلئے ایک بکری ہے، ایسی صورت میں عقیقہ کے موقع پر دو جانور ضروری ہیں یا ایک جانور کافی ہوگا؟
جواب
ان الفاظ سے نذر منت نہیں ہوئی جب تک یہ نہ کہا ہو کہ ان دو بکریوں کو ذبح کر کے گوشت صدقہ کروں گی لہذا اگر عقیقہ میں ایک بکری ذبح کر لی تو بھی عقیقہ درست ہو جائیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔