عقیقہ کا دن
سوال
عقیقہ بچہ کی پیدائش کے کتنے روز کے بعد سنت ہے، اگر خام گوشت تقسیم کر دیا جائے تو عقیقہ ہو جاوے گا، یا اس کا کھانا پکا کر کھلانا چاہئے اور کون لوگ کھانے میں شریک ہو سکتے ہیں؟
جواب
عقیقہ بچہ کی پیدائش کے ساتویں روز کرنا چاہئے۔ اگر ساتویں روز نہ کر سکے تو چودھویں روز ورنہ اکیسویں روز علی ہذا القیاس پیدائش سے ایک روز پہلے، پھر ساتویں ماہ میں، پھر ساتویں سال میں، غرض کہ عدد کی رعایت بہتر ہے، کذا فی مالا بد منہ، اور جو بالغ ہو جائے اور اس کا عقیقہ نہ کیا گیا ہو تو وہ خود اپنا عقیقہ کرے، ”ویسن ان یعق عن نفسہ، فیہ تامل من بلغ ولم یعق عنہ“ (فتاوی حامدیہ ص۲۳۳/ج۴)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔