الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قربانی کے ساتھ عقیقہ

سوال

قربانی کی گائے کیساتھ عقیقہ درست ہے یا نہیں، اگر ہے تو ایک گائے میں ایک قربانی اور چھ لڑکے اور ایک لڑکی کا عقیقہ اور عقیقہ کے بچہ کے جو بال کے وزن کے برابر چاندی صدقہ دینے کا حکم ہے اب تو بڑا ہو گیا ہے، تو ان کے بال کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

قربانی کی گائے میں عقیقہ بھی درست ہے، کسی کا حصہ قربانی کا ہو، کسی کا عقیقہ کا، لیکن سات حصوں سے زیادہ نہ ہوں، جب بچہ سات روز کا ہو جائے، تو عقیقہ مستحب ہے، سر کے بال اترواکر ان کے برابر چاندی یا سونا خیرات کر دیا جائے، اگر وہ بال باقی نہ رہے بلکہ دوسرے بال نکل آئے تو پھر وہ حکم نہیں رہا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو