قربانی کے لئے بکرا خریدا وہ بیمار ہو گیا اب کیا کرے
سوال
(۱) ایک صاحب کا بکرا قربانی کا ہے، اور یہ مہینہ ذیقعدہ ہے، وہ بکرا بیمار ہو گیا اس کے زندہ رہنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، صاحب نصاب کا خیال ہے کہ اس بیمار بکرے کو ذبح کرے، جو قیمت وصول ہو وہ اور زائد رقم اپنے پاس سے ملا کر دوسرا بکرا خرید کر قربانی کر لیں ایسی صورت میں صاحب نصاب کے لئے کیا حکم ہے؟ (۲) ایک صاحب فرماتے ہیں کہ قربانی نذر مانا ہوا بکرا بیمار ہو کر مرنے کے قابل ہو گیا ہو، ایسی صورت میں ذبح کر کے تقسیم کر دیا جائے تو کیا وہ نذر قبول ہو جائے گی؟
جواب
(۱) اس بکرے والے کی رائے بہت مناسب ہے۔ (۲) اگر بکرا متعین کر کے اس کی قربانی کی نذر کی ہے، اور وہ وقت قربانی آنے سے پہلے موت کے قریب ہو گیا تو اس کو ذبح کر کے صدقہ کر دیا جائے، انشاء اللہ تعالی نذر قبول ہو جائیگی لیکن صاحب نصاب ہونے کی وجہ سے جو قربانی واجب ہوگی وہ اس سے ادانہ ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔