الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حرام غذا والے جانور کی قربانی

سوال

ایک شخص نے ایک گائے مال حرام سے پال رکھی ہے یعنی رات کو چوری سے لوگوں کے کھیتوں میں چھوڑ آتا ہے، جب اس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ آ جاتی ہے، یا اس کو لے آتا ہے، اسی طرح سال بھر پالتا رہا، ایسی گائے کو قربانی میں ذبح کرنا، جائز ہے یا نہیں، بعض لوگوں نے اس گائے میں قربانی کے لئے حصے رکھے تھے، جب ان کو اس قسم کا شبہ پیدا ہوا تو انہوں نے اپنے حصہ چھوڑ دیئے اور بعض دیگر قربانی کنندگان ان حصص متروکہ میں شریک ہو گئے، ان کی قربانی درست ہے یا نہیں؟

جواب

اس شخص کا یہ فعل حرام ہے، کہ وہ اپنی گائے دوسرے کے کھیت میں بلا اجازت چھوڑتا ہے، لیکن اس سے وہ گائے حرام نہیں ہوتی، اس کی قربانی درست ہے، جن لوگوں نے حصے لیکر چھوڑ دیئے اگر وہ غنی ہیں ان پر قربانی واجب ہے تب تو دوسری گائے میں حصہ لیکر قربانی کرنے سے واجب ادا ہو گیا، اگر وہ غنی نہیں ہیں اور ان پر قربانی واجب نہیں بلکہ ایام نحر میں نفلی قربانی کے لئے حصے لئے تھے، تو ان کو حصوں…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو