قربانی سے پہلے جانور بیمار ہو گیا
سوال
زید نے ایک بکراخریدا به نیت قربانی، زید صاحب نصاب ہے لیکن چند روز کے بعد بکرا بیمار ہو گیا، اس بکرے کو فروخت کر کے قیمت کے داموں سے یا اپنے دوسرے داموں سے دوسرا بکراخرید کر کے قربانی کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
زید کے ذمہ دوسرا بکرا قربانی کرنا ضروری ہے خواہ اسی قیمت سے خریدے یا دوسری قیمت سے بشرطیکہ اس سے پہلے خریدے ہوئے بکرے میں ایسی بیماری پیدا ہو گی ہو یا ایسا کوئی عیب پیدا ہو گیا ہو جس کی وجہ سے اس کی قربانی درست نہ رہی ہو۔ اور اگر ایسی بیماری نہیں بلکہ معمولی کوئی تکلیف ہے کہ جس سے اسکی قربانی ممنوع نہیں، تو اس کے ذمہ دوسرا بکرا خریدنا واجب نہیں، پہلے ہی بکرے کی قربانی کافی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔