سور کے دودھ سے پلے ہوئے کی قربانی
سوال
ایک نے بکری کے بچہ کو سور کا دودھ پلا کر پرورش کیا اب وہ بچہ بڑا ہو گیا اور پتے کھاتا ہے، زید نے اس کو خرید لیا ہے، زید اس کی قربانی کرنا چاہتا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
اس کی قربانی درست ہے، جو دودھ اس نے پیا تھا اتنی مدت تک پتے کھانے سے اسکا اثر ختم ہو گیا۔ عالمگیری ص ۹۸ / ج ۶۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔