الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چرنے سے جس بکرے کے دانت گھس گئے ہوں

سوال

ایک بکرا قربانی کے لئے خریدا گیا لیکن اس کے دانت چرنے کی وجہ سے گھس کر بہت چھوٹے چھوٹے رہ گئے ہیں، اور مسوڑوں کے برابر ہو گئے ہیں، منھ کھولنے پر سارے دانت اچھی طرح نظر آتے ہیں، ٹوٹے ہوئے نہیں ہیں، کیا اس بکرے کا شمار ہتماء میں ہوگا، جب کہ ہتماء میں دانتوں کا جڑ سے اُکھڑنا مراد ہے؟

جواب

جب کہ وہ ان دانتوں سے چرتا اور اپنی روزی حاصل کرتا ہے تو اس کا حکم ایسے بکرے کی طرح نہیں ہوگا جس کے دانت اکھڑ گئے ہوں، اور چرنے سے معذور ہو گیا ہو، لہذا اس کی قربانی میں کوئی شبہ نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو