الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حدیث معراج اور قلب ماہیت

سوال

عام کتابوں میں تحریر ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معراج تشریف لے گئے، اور واپس آئے تو آپ کا بستر مبارک گرم تھا، نیز حجرہ شریف کی کنڈی ہل رہی تھی، اور وضو کا پانی چل رہا تھا، پھر آپ ﷺ نے صحابہ کو بتایا تو صحابہ نے کہا سچ ہے، اس وقت وہاں ایک یہودی بھی کھڑا یہ قصہ سن رہا تھا، وہ دل میں سوچتا ہوا کہ یہ قصہ غلط ہے، ایسا نہیں ہو سکتا گھر واپس آرہا تھا، کہ اس نے ایک زندہ مچھلی بازار سے خرید کر گھر آکر بیوی سے کہا اس مچھلی کو پکا میں ذرا نہا آؤں، اس کی بیوی نے کہا میرے ہاتھ میں پونی ہے،اس کو کات کر پھر ا پکاؤنگی،…

جواب

میں نے یہ قصہ کسی حدیث یا معتبر تاریخی کتاب میں نہیں دیکھا، البتہ تصوف کی کتابوں میں بعض حضرات کے حالات میں اس قسم کے واقعات ہیں، لیکن مرد کے عورت بن جانے میں اس عورت کے مرد بن جانے کا واقعہ ان میں بھی نہیں دیکھا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو