الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کو الگ مکان کے مطالبہ کا حق

سوال

اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے کہے کہ میں تمہارے والدین کے ساتھ نہیں رہوں گی بلکہ تم مجھے اپنے والدین کے مکان سے الگ رکھو تو کیا شوہر پر لازم ہے کہ اپنی بیوی کو الگ گھر دے اگر بیوی کسی ایک مکان کو منتخب کر دے کہ مجھے فلان جگہ مکان بنا کر رکھو اور شوہر اس جگہ مکان دینے پر قادر ہے تو شوہر کو اس متعینہ جگہ میں بھی مکان بنا کر دینا لازم ہوگا یا نہیں اس سلسلہ میں جو بھی احکام ہوں اس پر روشنی ڈالیں۔

جواب

بیوی کے لئے ایک کوٹھری مستقل ہونا ضروری ہے جس میں کسی اور کا دخل نہ ہو باقی بیت الخلاء وغیرہ مشترک ہو کہ شوہر کے والدین بھی استعمال کریں اور بیوی بھی تو ٹھیک ہے ہر چیز کے الگ الگ مطالبہ کرنے کا حق نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو