حاملہ مفرورہ سے پیدا شدہ بچی کس کی؟
سوال
ایک عورت اپنے زندہ خاوند کو چھوڑ کر ایک دوسرے شخص کے ساتھ فرار ہوگئی جس وقت عورت فرار ہوئی تھی، اس وقت حاملہ تھی، اور فرار ہونے کے دو تین ماہ بعد لڑکی پیدا ہوئی، بعدہ اس کے خاوند نے اس کو طلاق دیدی اب سوال یہ ہے کہ لڑکی خاوند کی مانی جائے گی، یا جس کے ساتھ فرار ہوئی تھی اس کی ہوئی۔
جواب
ایسی صورت میں لڑکی پہلے خاوند کی مانی جاوے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔