نکاح کے چھ دن بعد جو بچی پیدا ہو اس کا نسب
سوال
زید کی بیوی کو نکاح کے چھ دن یا دس دن کے بعد بچی پیدا ہوئی زید کہتا ہے کہ یہ بچی میری جائز اولاد ہے، اس بات کی تصدیق زید کی بیوی بھی کرتی ہے، لیکن کچھ لوگ اس بچی کو نا جائز کہتے ہیں، دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان میں کس کی بات درست ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں اس بچی کو زید کی بچی نہ سمجھا جائے، جو لوگ زید کی تصدیق کرتے ہیں وہ حق پر نہیں، اور جو لوگ اس کی تکذیب کرتے ہیں وہ حق پر ہیں، کذا فی الهدایہ ص ۴۱۲ ج ۲ / وان جاء ت به لستة اشهر فصاعداً يثبت نسبه منه اعترف به الزوج اوسكت وكذا في شرح الوقاية ص ۱۴۴ / ج ۲ /
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔