دس برس کی جدائی پر بچہ کا نسب
سوال
ایک شخص اپنے مکان سے پردیس چلا گیا اور وہ مکان پر نہیں آیا دس برس تک اور نہ بیوی اس کی اس کے پاس گئی، اور یہاں بیوی کے ۸ر برس کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوتا ہے، وہ حرامی ہے، یا حلالی ہے؟ کلام مجید سے ثبوت تحریر فرمائیں، اور اس مسئلہ کو بھی حل کیجئے، بہشتی زیور حصہ چہارم ص ۵۳ مطبوعہ لاہور، میاں پردیش میں ہے، اور مدت ہوگئی برسیں گزر گئیں کہ گھر نہیں آیا اور یہاں لڑکا پیدا ہو گیا تب بھی وہ حرامی نہیں اسی شوہر کا ہے البتہ اگر وہ خبر پا کر انکار کر دے گا تو لعان کا حکم ہوگا، اس کو از روئے کلام مجید وحدیث شریف مفصل حل فرما…
جواب
بہشتی زیور میں یہ مسئلہ صحیح لکھا ہے، دوسری کتب فقہ میں بھی موجود ہے، فقہاء مجتہدین نے تمام مسائل قرآن وحدیث سے ہی لکھے ہیں، یہ بھی حدیث شریف سے ماخوذ ہے مقلد کا منصب یہ ہے کہ اس کے امام نے قرآن وحدیث سے جو مسائل استنباط کر کے بیان کر دیئے ہیں اس پر عمل کرے از خود ماخذ کا طالب نہ ہو کیونکہ ہر مسئلہ کا ماخذ معلوم کرنے کے لئے بہت بڑے علم کی ضرورت ہے: يقام النکاح مقامه اى الدخول)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔