الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عدت ختم کرنے کی صورت

سوال

جس وقت عورت کی عدت ختم ہوتی ہے عورتیں یہ کام کرنا ضروری سمجھتی ہیں، (۱) جس ٹائم عدت ختم ہوتی ہے تو عورتیں جمع ہوتی ہیں۔ (۲) جس عورت کی عدت ختم ہوئی اس وقت اس عورت کو صدر دروازہ سے باہر کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔ (۳) اسی وقت چوڑی یا انگوٹھی وغیرہ پہنا نا ضروری خیال کرتی ہیں، اگر عورت کے پاس خود چوڑی یا انگوٹھی نہیں ہوتی تو کسی عورت سے مانگ کر پہننا ضروری سمجھتی ہیں، اور خیال کرتی ہیں کہ اگر ہم نے یہ کام نہ کئے تو عورت عدت سے باہر نہیں ہوتی، کیا یہ طریقہ صحیح ہے یا غلط؟

جواب

عدت کے دن جب پورے ہو گئے تو شرعا عدت ختم ہو گئی یعنی عدت کی وجہ سے جو پابندی عورت پر لازم تھی اب وہ پابندی نہیں۔ (۲) اس کے واسطے ان چیزوں کا کرنا اور لازم سمجھنا شرعا بے اصل ہیں، قابل ترک ہیں، کسی اپنے عزیز والدہ یا بہن وغیرہ کے یہاں اسی دن یا اس کے بعد چلی جائے اس سے عملا بھی عدت ختم ہو جائے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو