مطلقہ رجعی پر سوگ
سوال
مطلقہ بطلاق رجعی واحد دوران عدت میں بناؤ سنگھار کر سکتی ہے یا نہیں خاص کر اس صورت میں جب کہ شوہر کی نیت ایک طلاق رجعی دینے سے عورت کو اپنے ملک نکاح سے علیحدہ کرنا ہو، ایک مجلس میں تین طلاقیں بدعی ہونے کے خیال سے نہیں دینا چاہتا، آیا یہ عورت بعد ختم عدت حیض کسی دوسرے شخص سے نکاح کر سکتی ہے یا نہیں، خاص کر جب کہ دوران عدت میں رجوع قولی فعلی کسی طرح نہ ہوا ہو، نیز اس شوہر کے ساتھ اس عورت کو سفر بوجہ ضروری ہونے تبدیلی مکان جائز ہے یا نہیں، عورت کے بناؤ سنگھار کے لئے اسی مکان میں شوہر کے رہنا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
مطلقہ رجعی کے ذمہ ترک زینت واجب نہیں خواہ شوہر کی نیت کچھ ہی ہو اس کو بناؤ سنگھار شوہر کے سامنے جائز بلکہ تحسن ہے، ایسی عورت کو بعد عدت دوسرے شخص سے نکاح درست ہے، جب کہ شوہر اول نے عدت میں رجعت نہ کی ہوا ایسی عورت کو شوہر کے ساتھ سفر بھی جائز ہے، شوہر کے مکان سے علیحدہ رہنا درست نہیں: مطلقة الرجعی کالبائن غير انها تمنع من مفارقة زوجها في مدة سفر لقيام الزوجية بخلاف المبانة اهـ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔