وفات شوہر پر ترک زینت
سوال
خاوند کے مرتے وقت عموماً عورتیں تمام زیورا تار دیتی ہیں، اور چوڑیاں توڑ ڈالتی ہیں، اور پھر عمر بھر نہیں پہنتیں یا نکاح ثانی وغیرہ تک اس کی شرعاً کیا حقیقت ہے، نیز رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات شریف کے بعد آپکی ازواج کا تا زندگی کیا عمل رہا۔
جواب
شوہر کے مرنے پر ایام عدت میں زینت نا جائز ہے، بعد عدت درست ہے، لہذا تمام عمر یا نکاح ثانی تک ترک زینت شرعاً جائز نہیں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات پابند شرع تھیں، ناجائز کاموں سے اجتناب کرتی تھیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔