الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عدت وفات وقت وفات سے یا خبر ملنے کے وقت سے؟

سوال

محمد عثمان کا انتقال ہو گیا، ایک ماہ بعد بیوی کو معلوم ہوا، کیوں کہ محمد عثمان گھر سے باہر رہا کرتے تھے، لہذا عدت کب سے شروع ہوگی، انتقال کے وقت سے یا خبر معلوم ہونے کے وقت سے؟

جواب

عدت وفات چار ماہ دس روز ہے، اس کی ابتداء وقت وفات سے ہے، خبر خواہ کب ہی ملے حتی که اگر چار ماہ دس روز گزرنے پر بیوی کو وفات شوہر کی خبر ہوئی تو کہا جائے گا، کہ عدت ختم ہو گئی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · اردو