زوجه متعنت
سوال
زید کا نکاح ہندہ کے ساتھ عرصہ تقریباً پانچ سال کا ہوا اس عرصہ میں زید کا برتاؤ ہندہ کے ساتھ نہایت سختی کا رہا، نیز زید نے ہندہ پر زنا کا الزام بھی لگایا ہے اور یہ الزام خط میں بھی لکھا ہے اور یہ بھی لکھا کہ وہ ہندہ اور اس کی (اس) خالہ کو (جس کے یہاں ہندہ نے پرورش پائی ہے، اور اسی نے ہندہ کا نکاح بھی کیا اور اسی کے مکان پر ہندہ رہتی ہے) گولی سے مار دے گا نیز زید نے ہندہ کی عرصہ ساڑھے چار سال سے کوئی خیر خبر نہ لی اور نہ یہ معلوم کہ زید کہاں ہے۔
جواب
اگر کوئی نباہ کی صورت نہیں تو بہتر یہ ہے کہ کسی طرح لالچ دے کر یا دباؤ ڈال کر زید سے طلاق لے لی جائے یا خلع کر لیا جائے، ان دونوں صورتوں میں قاضی کی ضرورت نہیں ہے اگر طلاق اور خلع دشوار ہو تو پھر اس کی جان کے خطرہ کی بناء پر حاکم مسلم با اختیار کی عدالت میں مقدمہ پیش کرے، حاکم مسلم ہندہ کے دعوی کا ثبوت اور زید سے جواب طلب کرے، اگر تحقیق وتفتیش کے بعد ہندہ کا دعویٰ صحیح ثابت ہو…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔