زوجہ مجنون نامرد کی تفریق کی صورت
سوال
ایک شخص نامرد ہے تو قاضی تفریق کر دے گا اور یہ تفریق طلاق ہوگی اور یہ مذکورہ بالا مسئلہ در مختار کا ہے، قاضی سے کون سا قاضی مراد ہے اور کیا قاضی صاحب کے علاوہ اس کے والد یا جماعت کے معزز اشخاص یا پیش امام صاحب بھی تفریق کراسکتے ہیں یا نہیں، اور مجنون نامرد کو عرصہ تین سال کا ہو رہا ہے، اب طلاق کے لئے ان صورتوں کے علاوہ دیگر صورت طلاق کی کیا ہو سکتی ہے اس میں درج کر دیجئے۔ فقط
جواب
ہندوستان میں حکومت کی طرف سے جو حکام مسلمان ڈپٹی کلکٹر وغیرہ مقرر ہیں ان کا فیصلہ بھی اگر احکام شرعیہ کے موافق ہو تو شرعاً معتبر ہے اور اصل قاضی شرعی تو یہاں مفقود ہے اسلئے اس کے والد یا پیش امام کا فیصلہ شرعاً معتبر نہیں، اگر کسی جگہ حاکم مسلمان با اختیار نہ ہو یا وہ شریعت کے موافق فیصلہ نہ کرے، تو چند معزز دیندار مسلمانوں کی ایک جماعت بھی قاضی کے قائم مقام ہو کر فیصلہ کر…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔