بیوی کو بہن کہہ دیا
سوال
ایک شخص کے ذہن میں یہ شیطانی وسوسہ آتا ہے، کہ تیری بیوی تیری بہن ہے، تو اس کو بہن کہہ دے، ایک روز اس نے شیطان کو مخاطب کر کے کہا کہ تجھ کو کیا مطلب ہوگی بہن تو کیا اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی؟ اس کا کوئی اثر طلاق پر ہوگا یا نہیں؟
جواب
اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، زید بالکل بے فکر رہے، زبان سے اگر بیوی کو بہن کہہ دے گا، تب بھی طلاق نہیں ہوگی، شیطان خائب وخاسر رہے گا،لیکن بیوی کو بہن کہنا مکروہ ہے۔ کہنا نہیں چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔