الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طلاق مغلظہ کے بعد بغیر حلالہ کے رجوع کرنا

سوال

زید اپنی بیوی کو تین طلاق بائن دے چکا، زید حنفی ہے، زید نے ایک غیر مقلد سے فتویٰ لیکر پھر اسکو رکھ لیا ہے، زید نے تبدیلی مسلک واقعی کر لیا تھا، اب زید پھر حنفی ہو کر صحیح راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے، زید کیلئے اب کیا حکم ہے؟ زید کا نکاح ثانی درست ہوگا یا نہیں؟

جواب

تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ کے دوبارہ تجدید نکاح کر کے رکھنا حرام ہے، یہ مسئلہ صرف احناف کا نہیں، بلکہ اس پر ائمہ اربعہ کا اجماع ہے، یہی حدیث شریف سے ثابت ہے، جو کہ بخاری شریف ودیگر کتب حدیث میں موجود ہے، یہی قرآن پاک سے ثابت ہے، اس کے خلاف کرنا ہرگز جائز نہیں، اس کو جائز کہنا ضلالت اور گمراہی ہے، فتح القدیر اور دیگر کتب میں تفصیلی دلائل مذکور ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو