الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

طلاق معلق کو منسوخ کرنا

سوال

زید نے اپنی زوجہ ہندہ کے ایک ماموں اور ایک خالہ کی کسی بات سے غصہ ہو کر ان دونوں سے تکلم پر طلاق کو معلق کر دیا، اگر ایک طلاق یا دو طلاق یا تین طلاق معلق کیا ہے ہر ایک کا کیا حکم ہے؟ اور ان دونوں میں سے کسی ایک سے تکلم پر طلاق واقع ہو گی یا دونوں سے تکلم پر؟ نیز جب کہ زید کا غصہ فرو ہو گیا، تو اپنی زوجہ کو ماموں اور خالہ سے تکلم کی اجازت دینا چاہتا ہے، تو طلاق معلق کے رفع کی کوئی صورت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو وہ کیا ہے؟

جواب

جتنی طلاقوں کو معلق کیا ہے تحقق شرط پر اتنی ہی طلاقیں واقع ہونگی، یعنی اگر ایک طلاق کو معلق کیا ہے، تو ایک ہوگی، دو کو معلق کیا ہے، تو دو ہوں گی، تین کو معلق کیا ہے تو تین ہوں گی، اگر دونوں میں سے ہر ایک کے تکلم پر جدا گانہ طور پر معلق کیا ہے تو ہر ایک کے تکلم سے ہو جائے گی، اگر دونوں کے تکلم پر مجموعی طور پر معلق کیا ہے تو دونوں کے تکلم سے ہو گی ایک کے تکلم سے نہیں ہو گی ایک…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو