مغلظہ کی تعلیق کو ختم کرنے کی ترکیب
سوال
(۱) زید نے بیوی پر یہ شرط لگائی کہ تم پانچ بیگہ زمین کے بغیر میرے گھر میں داخل نہیں ہو سکتی، اگر اس شرط کو پوری کئے بغیر تم گھر میں داخل ہوئی تو تم کو تین طلاق، جواب طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ شرط میں زید کے نام پر مکان نہیں ہے، بلکہ ان کے والد مرحوم کے نام ہے اور وراثت ہنوز تقسیم نہیں ہوئی ہے، اگر زید کی بیوی اس گھر میں داخل ہوگی تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟ (۲) وراثت تقسیم ہونے کے بعد اگر مکان بیوی کے نام پر کر دیا جائے اس کے بعد بیوی گھر میں داخل ہوگی تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟ (۳)
جواب
(۱ تا ۵) زید جس مکان میں رہتا ہے، عرفاً زید کا وہی مکان ہے، اگر چہ اس میں اس کے بھائی بہن بھی حصہ دار ہیں، اس لئے اس میں شرط کے پورا کئے بغیر بیوی کے داخل ہونے سے تین طلاق واقع ہو جائے گی اس سے خلاصی کی آسان صورت یہ ہے کہ بیوی کو ایک طلاق بائن دیدے، وہ عدت پوری ہونے کے بعد اس مکان میں بلا شرط پوری کئے داخل ہو جائے، اس سے تعلیق زید ختم ہو جائے گی، اور طلاق بھی نہیں ہوگی، کیونکہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔