الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک بیوی کی طلاق کو دوسری بیوی کی طلاق پر معلق کرنا

سوال

عمر نے دوسری شادی اس شرط پر کی اگر دوسری بیوی (تجھ کو) طلاق دوں تو پہلی بیوی طلاق مغلظہ ہو جائے، اسکے بعد عمر نے دوسری بیوی کو طلاق مغلظہ دیدی تو اس صورت میں پہلی بیوی کو کونسی طلاق ہوگی جب کہ پہلی بیوی کی ابھی تک رخصتی بھی نہیں ہوئی غیر مدخولہ ہے۔

جواب

اگر دوسری شادی کی اور اس دوسری بیوی سے یہ کہا کہ اگر تجھ کو طلاق دوں تو میری پہلی بیوی پر طلاق مغلظہ ہو جائے، اس کے بعد دوسری بیوی کو طلاق مغلظہ دیدی تو اس سے پہلی بیوی پر بھی طلاق مغلظہ ہوگئی، اگرچہ اس سے خلوت کی نوبت نہ آئی ہو، غیر مدخولہ بہا کو اگر تین طلاق تین الفاظ کے ساتھ دی جائے تو وہ پہلے ہی طلاق سے بائن ہو جاتی ہے، پھر دوسری اور تیسری طلاق لغو ہو جاتی ہے، لیکن تین…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو