الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک طلاق کے بعد پھر تین طلاق

سوال

زید آوارہ اور بدمعاش ہے، ہندہ زوجہ کو مارتا پیٹتا ہے، ایک مرتبہ غصہ میں کہا کہ تو رنڈی ہے، رنڈی میں نے تجھے طلاق دیدی ہے، اس کے بعد چاقو لے کر دوڑا، ہندہ جان بچا کر اپنے باپ کے گھر آگئی عرصہ کے بعد فیصلہ ہوا کہ میں اچھی طرح رکھوں گا، اس کے بعد گالی گلوچ کرنے لگا، اور پھر کہا کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، پس تین بار کہہ کر چلا گیا، لہذا اب میں دوسری شادی کر سکتی ہوں یا نہیں؟

جواب

پہلی دفعہ ایک طلاق دی تھی، تو اس وقت واقع ہو گئی تھی، پھر اگر رجوع نہیں کیا تو اس وقت سے تین حیض ختم ہونے پر عدت ختم ہو گئی ہے اگر پہلی طلاق کے بعد عدت کے اندر رجوع کر لیا تھا، یعنی زبان سے کہہ دیا تھا، کہ میں نے اپنی طلاق واپس لے لی یا کوئی کام کر لیا تھا جو شوہر بیوی کیا کرتے ہیں، تو رجعت صحیح ہوگئی ہے اس کے بعد جب دوسری دفعہ تین طلاق دیدی تو تعلق زوجیت بالکل ختم ہو گیا، اس…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو