سات طلاق کا حکم
سوال
ایک شخص نے اپنی منکوحہ سے ایک مجلس میں بحالت غصہ کہا کہ تو میرے اوپر سات طلاق سے حرام، تو میرے اوپر سات طلاق سے حرام، تو میرے اوپر سات طلاق سے حرام، اس شخص مذکور کیلئے مطلقہ بمسلک حنفیہ کس طرح جائز ہو سکتی ہے، بحوالہ کتب معتبرہ تحریر فرمائیں۔
جواب
صورت مسئولہ میں تین طلاق واقع ہو کر مغلظہ ہوگئی، اب بغیر حلالہ کے رکھنا حرام ہے: وان كان الطلاق ثلاثاً في الحرة وثنتين فى الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجاً غيره نكاحاً صحيحاً ويدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها كذا في الهداية اهـ فتاوى عالمگیری ص: ۴۷۳، ج: ۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔