الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

”طلاق منظور ہے“سے طلاق

سوال

زید کی ساس نے اپنی لڑکی ہندہ کے لئے کسی بناء پر زید سے طلاق کو کہا زید نے اس کے جواب میں کہدیا کہ مجھے طلاق منظور ہے، اب زید تین ماہ اور کچھ دن بعد سسرال جاتا ہے، اور مراجعت کر لیتا ہے، اب یہ رجعت قابل قبول ہوگی یا نہیں؟

جواب

اگر زید نے طلاق کو منظور کر لیا ہے اور ابھی عدت نہیں گذری تو رجعت کا حق حاصل ہے، عدت گزر جانے کے بعد حق رجعت باقی نہیں رہے گا، طرفین کی رضا مندی سے دوبارہ نکاح درست ہو گا۔ عدت تین حیض ہے، اگر حاملہ ہو تو وضع حمل ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو