تفریق کی صورت حسب ذیل تھی / طلاق معلق کی تحریر
سوال
اس تحریر کو عرصہ ایک سال سے زائد ہو چکا ہے، لیکن اس مدت میں طہماسب خاں ولد فیروز الدین قوم راجپوت نے نہ تو تحریر کے مطابق خرچہ روانہ کیا، اور نہ ہی کسی قسم کی خبر گیری کی اس صورت میں اس تحریر کے مطابق طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں۔ تحریر بلفظہ یہ ہے۔ میں کہ طہماسب خاں ولد فیروز الدین قوم راجپوت جو کہ مبلغ دو صد روپیه که نصف جسکے یک صد روپیہ ضرب سکہ گورمنٹ ہوتے ہیں، بابت خرچہ دوسال سابقہ میری منکوحہ مسماۃ غلام فاطمہ کا در پیش ہے، آج کی تاریخ رو برو گواہان بقائمی ہوش وحواس یہ اقرار نامہ تحریر کرتا ہوں کہ روپیہ مذکورہ دو…
جواب
اگر شوہر نے یہ تحریر نامہ خود تحریر کیا یا دوسرے سے تحریر کرایا اور پھر اس پر دستخط کئے اور وہ اس تحریر کا مقر ہے یا اس تحریر پر شرعی شہادت موجود ہے، اور پھر شوہر نے اس کے خلاف کیا اور شرط کے موافق روپیہ نہیں بھیجا یا دیا تو شرعاً طلاق واقع ہوگئی، عورت کو بعد عدت نکاح ثانی شرعاً درست ہے۔ اذا اضافه ای الطلاق الى شرط وقع عقيب الشرط. ا هـ هدايه.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔