زوجیت سے الگ کرتا ہوں“سے تحریری طلاق
سوال
یونس بنام محترمہ افروز جہاں بیگم دختر اعجاز احمد بذریعہ تحریر ہذا آپ کو مطلع کیا جاتا ہے، کہ آپ سے شرع کی وجہ سے میرا اور آپ کا بطور شوہر اور بیوی کے رہنا ممکن نہیں ہے، لہذا بذریعہ تحریر ہذا میں آپ کو طلاق بائن کے ذریعہ اپنی زوجیت سے تاریخ امروز میں الگ کرتا ہوں، آج سے میرا اور آپ کا تعلق شوہر اور بیوی کا نہیں رہا، نیز آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے، کہ میں نے آپ کا دین مہر مبلغ دو ہزار پانچ سو روپیہ حساب ڈاکٹر ایل ایچ زبیری صاحب کے پاس جمع کرادیا ہے، آپ ہمارے سب ہی زیورات جو آپ کے پاس ہیں واپس کر دیں، اور جب چاہیں ڈاکٹر…
جواب
اگر شوہر کو اس تحریر کا اقرار ہے اور اس نے اس کو پڑھ کر یا سن کر اس پر دستخط کئے ہیں تو طلاق بائن واقع ہوگئی اس کا حکم یہ ہے کہ اگر دونوں رضا مند ہوں تو دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے خواہ عدت میں کیا جائے یا بعد عدت حلالہ کی ضرورت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔