طلاق دینے پر برادری کا سزا دینا
سوال
ہماری برادری نے پنچایت میں طلاق سے متعلق کچھ تجاویز پاس کی ہیں اور ان پر کچھ سزائیں بھی دینا پاس کی ہیں، کیا کسی برادری کو طلاق کے معاملہ میں سزا دینے کا حق پہنچتا ہے؟ شرع محمدی ﷺ کا فیصلہ کیا ہے؟ تجویز مندرجہ ذیل ہے۔ (۱) اگر کوئی بلا کسی شرعی عذر کے اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے اور بستی کے پنچ اس کے عذر سے متفق نہیں ہوتے ہیں، تو بستی کے پنچوں کو فیصلہ دینے کا اختیار ہوگا، اور وہ سزا برادری سے خارج کرنا ہے، کیا یہ تجویز پاس کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا جائز ہے؟ (۲)
جواب
(۱) طلاق شرعاً بہت ناپسند اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت مبغوض چیز ہے، اس لئے بلا وجہ طلاق دینا فتیح ہے، مگر طلاق کی وجہ سے برادری کو سزا دینے کا حق نہیں، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنّی حضرت زید رضی اللہ عنہ تھے، ان کا نکاح کرنا اور با وجود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے منع فرمانے کے اس بیوی کو طلاق دینا قرآن کریم اور حدیث شریف میں مذکور ہے، لیکن اس پر ان کو کوئی…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔