کیا اہل محلہ کو طلاق دینے پر سزا دینے کا حق ہے؟
سوال
اگر کسی شخص کو اپنی بیوی پسند نہ ہو اور یہ اسے رکھنا ہی نہیں چاہتا اور طلاق دینے پر آمادہ ہے، مگر گھر کے بڑے بڑے لوگ اور محلہ کے آدمی اسے مجبور کرتے ہیں، کہ تم طلاق نہ دو، اگر طلاق دو گے تو ایسی صورت میں تمہیں سخت سزادی جائے گی، تو کیا اہلِ محلہ کو طلاق دینے والے کو سزا دینا جائز ہے؟ نیز اس مجبوری کے وقت شوہر طلاق دیدے یارک جائے اس سلسلہ میں مفصلاً اور مدللاً احکام پیش کریں۔
جواب
اگر بیوی سے نباہ نہیں ہوتا، حقوق ضائع ہوتے ہیں، قلوب میں نباہ کی گنجائش نہیں ہے، تو طلاق دیدینا چاہئے، اہل محلہ کو ایسی صورت میں تکلیف پہونچانے اور سزا دینے کا حق نہیں ہے، قرآن کریم اور فقہ سے یہ مسئلہ ثابت ہے، البتہ ذرا ذراسی بات پر طلاق دیدینا جب کہ نباہ اور صلح کی صورتیں ہوں تو شرعاً نا پسند اور قبیح ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔