قطرہ آنے کی حالت میں نماز
سوال
مجھے قطرہ کی شکایت ہے استنجاء پاک کرنے کے بعد بھی قطرہ آجاتا ہے۔ جانگیہ بھی پہنے رہتا ہوں، اس کو بدل بھی دیتا ہوں، مجھ کو ہر وقت خیال رہتا ہے، ایسی صورت میں پاکی کی کیا صورت ہوگی؟
جواب
آپ نماز کیلئے مستقل ایک لنگی تجویز کر لیجئے کہ جب وقت آئے تو استنجاء پاک کر کے لنگی باندھ کر نماز پڑھ لیا کریں یا پھر پیشاب کے سوراخ میں روئی رکھ لیا کریں یعنی پیشاب سے فارغ ہو کر استنجاء پاک کر کے روئی اندر رکھ لیا کریں اس طرح کہ کچھ حصہ باہر رہے جب تک باہر والا حصہ تر نہیں ہوگا وضو ٹوٹنے کا حکم نہیں ہوگا اور کپڑا بھی نا پاک نہیں ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔