الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کس کس سہارے سونے سے وضو ٹوٹتا ہے؟

سوال

دو زانو بیٹھا ہوا ہے اور کہنیوں کا سہارا زانو پر دے کر سورہا ہے وضو کا کیا حکم ہے؟ ۲- دو زانو بیٹھ کر دونوں پیر ایک طرف نکال دئے ہیں ایک ہاتھ زمین پر رکھ کر سہارا لے کر سو گیا ہے کیا حکم ہے وضو کا؟ ۳- چہار زانو بیٹھ کر دونوں کہنیوں کو زانو پر رکھکر انکے سہارے سے سورہا ہے وضو رہا یا نہیں؟ ۴- چہار زانو بیٹھ کر دونوں ہاتھوں کو زمیں پر رکھ کر ان سے سہارا لے کر سو گیا ہے وضو کا کیا حکم ہے؟ ۵- دونوں گھٹنے کھڑے کر کے دونوں بازو سے گھٹنوں کو حلقہ میں لیکر سو گیا ہے وضو رہا یا نہیں؟

جواب

ا۔ یہ صورت ناقض وضو نہیں۔ ۲- یہ صورت بھی ناقض وضو نہیں۔ ۳۔ اس سے وضو نہیں ٹوٹا۔ ۴- اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹا۔ ۵- اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹا۔ ۶ - سہارا کس عبارت میں ہے جس کا مطلب دریافت کرنا ہے وہ عبارت لکھئے۔ ۷ - پانچ صورتوں کا حکم تو معلوم ہو گیا ان کے علاوہ جو کچھ دریافت کرنا ہو اس کی صورت تحریر کریں

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو