محض سوزش ناقض وضو نہیں
سوال
احمد نامی ایک شخص کے تمام اعضاء کمزور ہیں اور مرض احتلام و جریان کا عرصہ سے شکار ہے، اکثر خیالات فاسدہ آتے رہتے ہیں اور کسی بھی چیز کے دیکھنے پر شہوانی خیالات ابھر جاتے ہیں، جس کی وجہ سے عضو مخصوصہ میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، بغیر پیشاب کے حاجت معلوم ہوتی ہے یا عضو میں سوزش ہوتی ہے، کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب
محض سوزش یا پیشاب کی حاجت محسوس ہونے سے وضو ساقط نہیں ہو گا جب تک کسی چیز کا خروج نہ ہو
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔