کیا وضو کی سنت چھوٹنے سے نماز بھی مکروہ ہو جاتی ہے!
سوال
جیسے وضو کرنے میں مسواک کا کرنا سنت مؤکدہ ہے اور سنت کے چھوٹ جانے سے عمل وضوء ناقص ہو جاتا ہے، دوسرے یہ کہ وضو کرنے میں دنیا کی باتیں کرنا مکروہ ہے تو یہ ناقص اور مکروہ صرف اس عمل کی حد تک رہتا ہے یا اس کا ناقص اور مکروہ ہونا نماز میں شامل ہو جاتا ہے، جیسا کہ ایک صاحب نے بیان میں یوں کہا کہ جس کا وضو مکروہ اس کی نماز مکروہ یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
وضو کی سنتیں ترک ہونے سے نماز تو مکروہ نہیں البتہ ثواب میں کمی ہوتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔